منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

اپوزیشن لیڈر تبدیل کیا جائے، پی ٹی آئی نے اسپیکر کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق اسپیکر راجا پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت نے شاہ محمود قریشی کو ایوان میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔

عامر ڈوگر نے اسپیکر کے نام لکھے گئے خط میں لاہور ہائیکورٹ کے 20 فروری کے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم نامے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔

عامر ڈوگر کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہونا چاہیے، اس لیے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.