اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے حادثے میں اموات کی تعداد 59 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں سوار 28 پاکستانی شہری بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطالوی حکام کے مطابق 81 افراد حادثے میں زندہ بچ پائے ہیں، جس میں سے 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار20 سے 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، اندازے کے مطابق کشتی میں 150 سے 200 تارکین وطن سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ سے روانہ ہونے والی کشتی میں پاکستان، افغانستان، ایران سمیت دیگر ملکوں کے افراد سوار تھے۔
Comments are closed.