سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے عمران خان کے بیانیے سے ہوا نکل گئی ہے۔
ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف جو سازشیں کیں، وہ بچ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس سے عمران خان کے بیانیے سے ہوا نکل گئی ہے، 16 اکتوبر کو عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی سوچ کا بیانیہ بنانے سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
Comments are closed.