آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی ردِعمل اپنانے پر زور دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 23 کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردِعمل کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ آپریشنل تیاریوں اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے پر ہے۔
Comments are closed.