اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر عائشہ رضا فارق نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 5 لاکھ ویکسین منگوائی جارہی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ صرف امیر ویکسین لگوالیں اور محروم طبقات اس سے بھی محروم ہی نہ رہ جائیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے 2 ماہ سے ویکسین آنے کا سن رہے ہیں۔
عائشہ فاروق کو جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہر وہ دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، جہاں سے ویکسین مل سکتی ہے، ویکسینشن سینٹرز بھی بنا رہے ہیں۔
Comments are closed.