پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرقان بلال کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان نے تھانہ پتوکی کی حدود میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر 2 ملزمان نے تھانہ چونیاں کی حدود میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
فرقان بلال نے کہا کہ ملزمان نے رینالہ خورد کے قریب لڑکی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے، 3 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
Comments are closed.