وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیے ہیں کارکن میرے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے رابطوں میں رہیں، چاہتے ہیں کہ اس انتخاب میں پیسہ نہ چلے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیے ہیں، کارکنان کا احترام کرتے ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ جو حکم دے گی احترام کریں گے۔
Comments are closed.