پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 2017ء میں لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
اوول کرکٹ گراؤنڈ آج پھر 5 سال بعد دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث اوول کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سمیت ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے باعث گراؤنڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی اوول کرکٹ گراؤنڈ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ 18 جون 2017ء کو پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.