بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ان شا اللّٰہ کپتان کے نامزد امیدوار منتخب ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان شا اللّٰہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کپتان کے نامزد امیدوار منتخب ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اور اتحادی ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، کپتان کے نامزد امیدوار منتخب ہوں گے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کپتان کے امیدوار منتخب ہو کر کرپٹ سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سنیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امید ہے باضمیر اراکین سینیٹ ملکی مفاد مقدم رکھیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امید ہے اراکین سینیٹ حق اور سچ کی آواز بلند کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.