پاکستانی کرکٹ شائقین تیسرے ایک روزہ میچ کی بھی ہار برداشت نہ کرسکے، گو مصباح الحق گو، گو وقار یونس گو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا جس کے نتیجے میں میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
کرکٹ شائقین کی جانب سے مصباح الحق اور وقار یونس کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے لگائے گئے اور دونوں کو حکومت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
کرکٹ کے ناراض شائقین کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کی ساکھ بچانے کے لیے پی سی بی کی پوری انتظامیہ کو فارغ کریں۔
Comments are closed.