وزیرجامعات اینڈ بورڈ اسماعیل راہو نے تمام چیئرمین بورڈز کو امتحانی مراکز کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔
اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں آج سے800 سے زائد امتحانی مراکز میں امتحانات لیےجارہے ہیں، سندھ بھر میں امتحانات 13 اگست تک جاری رہیں گے۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ماسک کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، امتحانی مراکز میں طلبہ اور انویجیلیٹرکےموبائل فون لانے پر پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے اور کرانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ امتحانی مراکز کےآس پاس فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔
Comments are closed.