بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہوگیا

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر مجموعی طور پر ایک روپے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر آج 36 پیسے کم ہوکر 158 روپے 10 پیسے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 158 روپے 40 پیسے ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.