انسانی حقوق کمیشن نے شمالی وزیرستان میں سماجی کارکن خواتین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ ریاست گھناؤنےجرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لازمی لائے۔
اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشتگرد گروپوں کا دوبارہ سر اٹھانا سنگین تشویش کا باعث ہے، شہریوں کے جان مال کی ہر قیمت پر حفاظت حکام کی ذمہ داری ہے۔
ایچ آر سی پی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقتول خواتین کے غمزدہ خاندانوں ساتھیوں کے غم میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
دہشت گردی کے واقعہ میں ایک خاتون خوش قسمتی سے بچ گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی او کی گاڑی پر کی گئی۔
Comments are closed.