جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اندرون سندھ میں شدید سردی، اسکولوں کے اوقات ایک بار پھر تبدیل

اندرون سندھ میں شدید سردی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات ایک بار پھر تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

سندھ میں اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھلیں گے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے نئے اوقات کا اطلاق کراچی ریجن پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سردی کی حالیہ لہر کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی، اسکولوں کے نئے اوقات 31 جنوری تک لاگو رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.