فرانس کی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 کی انتخابی مہم میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی، نکولس سرکوزی کے وکیل کے مطابق سابق صدر فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
رواں سال مارچ میں نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا بھی دی جا چکی ہے۔ جس میں سے دو سال کی سزا معاف کر دی گئی تھی۔
سابق صدر کو الیکٹرانک ٹیگ لگاکر گھر میں سزا پوری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔
Comments are closed.