بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے 25 سرجیکل آلات کی برآمد پر کم سے کم قیمت کی شرط ختم کردی

حکومت نے 25 سرجیکل آلات کی برآمد پر کم سے کم قیمت کی شرط ختم کردی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق  برآمد کنندگان جس قیمت پر چاہیں سرجیکل آلات برآمد کرسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 525 اشیاء پر سو فیصد کیش مارجن کی ادائیگی کا مقصد ان اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہے۔

اس سے قبل 25 سرجیکل آلات کیلئے ایکسپورٹ کی کم سے کم قیمت کی شرط عائد تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفکچررز ایسوسی ایشن کی درخواست پر شرط ختم کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.