منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

امریکی ڈالر آج مزید مہنگا

امریکی ڈالر کی پرواز رکنے کا نام نہیں لے رہی، جبکہ پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 61 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ سیشن میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 729 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.