اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

امریکی صدر جوبائیڈن سے بارش کے دوران چھتری نہ کُھل سکی

امریکا کے صدر جوبائیڈن بارش کے دوران چھتری کھولنے کی کوشش کرتے رہے تاہم چھتری نے ان کی نہ مانی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جاپان میں طیارے سے اترنے کے فوراً بعد بارش کے باعث چھتری  کھولنے کی کوشش کی جو نہ کھل سکی۔

رپورٹس کے مطابق جاپان پہنچنے پر اس دوران وہاں کے وزیر نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھتری کھولنے میں ناکام ہونے کے بعد جوبائیڈن نے اسے اپنے ہاتھ میں ہی رکھا جبکہ وہاں موجود ایک شخص نے کچھ دیر میں ہی ان کے لیے دوسری چھتری کا انتظام کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق وہاں موجود دیگر شخصیات سے ملاقات کے دوران کچھ دیر بعد امریکی صدر اپنی چھتری کھولنے میں کامیاب ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.