اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

ملک سے محبت ہماری ریڈ لائن ہے: خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک سے محبت ہماری ریڈ لائن ہے۔

سیالکوٹ میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ طلبہ نے کل عملی زندگی میں داخل ہو کر اپنے اپنے شعبے میں خدمات انجام دینی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے وفا مشروط نہیں غیر مشروط ہونی چاہیے، ایک شخص نے ساری دنیا کو پیغام بھیجا کہ اقتدار نہیں تو کیا کچھ کر سکتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں، انہیں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ محسن جن کی وجہ سے ملک قائم ہے ان کی توہین کی گئی، جس سیاسی نظریے کو بھی فالو کریں لیکن مٹی سے محبت پر سمجھوتا نہ کریں۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ دولت، اقتدار اور طاقت آنے جانے والی چیزیں ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ کرنا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی سے جنگ شہری، پولیس اور رینجرز لڑ رہے ہیں لیکن فرنٹ لائن پر فوج ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ جو فوج کا احترام نہیں کرے گا میں اس کی پاکستانی شہریت پر شک کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.