اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو آگ لگانے والے 2 ملزمان مردان سے گرفتار

کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے 2 مرکزی ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیر عالم اور عدنان نامی ملزمان نے مجسمے کو توڑ کر آگ لگا دی تھی۔

اس سے قبل 17 مئی کو اسی واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی گئی تھی، اسے توڑ کر نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.