اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

شہدا کی یادگاروں کو جلا ہوا دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، فرحت عباس شاہ

پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے لیے شعرا اور ادیبوں کی جناح ہاؤس لاہور آمد ہوئی۔ 

اس موقع پر معروف شاعر فرحت عباس شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا نے ایثار کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، شہدا کی یادگاروں کو جلا ہوا دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ 

فرحت عباس شاہ نے کہا کہ اپنی اپنی ریڈ لائن نہ بنائیں، پاکستان کو ریڈ لائن بنائیں۔ 

منصور آفاق نے کہا ہم سب پاک فوج سے ہیں اور پاک فوج ہم سے ہے۔ یہ کسی ہجوم نے نہیں جلایا اس کے پیچھے پوری منصوبہ بندی ہے۔ منصور آفاق کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کن لوگوں نے یہ سب کیا۔ 

صدر حلقہ ارباب کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں جو افواج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ذوق اعجاز رضوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ 

شاعر ڈاکٹر یونس خیال نے کہا بطور فرد اور قوم ہم سب اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہم دکھی اور شرمسار بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.