اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے اطراف سیکورٹی بڑھا دی گئی

چیئرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

لاہور زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی پر پہلے 106 اہلکار تعینات تھے جنہیں اب بڑھا کر 200 کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کھول دیا ہے۔

انتظامیہ نے زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیے۔

پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے جبکہ کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگا دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.