اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

وزیرِ اعظم نے امن و امان پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتِ حال پر آج اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ملک میں امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس آج دوپہر 2 بجے لاہور میں ہو گا۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران پنجاب حکومت 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف  کو اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں مشاورت بھی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.