امریکا نے اپنے سفیروں کو اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بعض الفاظ کے استعمال سے روک دیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے لیکڈ میمو میں امریکا کے سفیروں کو خبردار کیا گیا ہے۔
انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گفتگو اور بیانات میں ’جنگ بندی‘، ’فوجیوں کی تعداد میں کمی‘، ’خونریزی یا تشدد کا خاتمہ‘، اور ’امن کی بحالی‘ جیسے الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امریکی سفیروں کو کہا گیا ہے کہ یہ الفاظ موجودہ امریکی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 808 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 859 سے تجاوز کر چکی ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے کم از کم ایک ہزار فلسطینیوں کی لاشیں دبی ہیں۔ جن سے تعفن پھیل رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔
حزب اللّٰہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے حملے کر کے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کے نصب کیمروں کو تباہ کر دیا ہے۔
Comments are closed.