لل اوزی ورٹ کے نام سے معروف امریکی ریپر سائمر باسل ووڈز نے اپنے ماتھے پر گلابی ہیرا جڑ وا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے، لل اوزی ورٹ نے اپنے ماتھے پر جو ہیرا جڑوایا ہے اس کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنی ویڈیو میں ریپر نے کہا کہ خوبصورتی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے جو ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی وہ جلد ہی وائرل ہوگئی۔
لل اوزی ورٹ عموماً قیمتی گھڑیوں، گاڑیوں اور مہنگے ڈیزائنرز کے کپڑے خریدنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اب جو ہیرا انہوں ںے خرید کر اپنے ماتھے پہ جڑوایا ہے وہ ان کے مطابق سب سے مہنگی خریداری ہے۔
لل اوزی ورٹ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس ہیرے کی قیمت انہوں نے 4 سال میں ادا کی ہے، جس کمپنی سے انہوں نے یہ ہیرا خریدا ہے اس کی وہ سنہ 2017 سے ادائیگی کر رہے تھے۔
10 سے 11 قیراط کے اس ہیرے کی قیمت لل اوزی ورٹ کے پاس موجود مہنگی ترین گاڑی بوگاٹی سے بھی زیادہ ہے۔
Comments are closed.