امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
امریکا کی ریاست کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے اس حوالے سے کام کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرز میں سوار افراد کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی کریش کے بعد ان افراد کی حالت بتائی گئی ہے۔
امریکی فوج کے مطابق HH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مختلف فوجی کارروائیوں بشمول فضائی حملوں اور طبی انخلاء کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Comments are closed.