جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

اٹلی میں لیبارٹری میں تیار گوشت پر پابندی لگنے کا امکان

اٹلی میں لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت پر پابندی لگنے اور خلاف ورزی پر جرمانوں کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی حکومت نے ایک بل کی حمایت کی ہے جو لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت اور دیگر مصنوعی کھانوں پر پابندی عائد کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس پابندی کے ذریعے خوراک کے ورثے اور صحت کے تحفظ کو اجاگر کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق کسانوں نے اس اقدام کی بھرپور حمایت اور تعریف کی ہے۔

امریکا میں لیبارٹری میں بنائے جانے والے مرغی کے گوشت کو شہریوں کے استعمال کےلیے فروخت کرنے کا گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے لیب میں تیار مرغی کے گوشت کی فروخت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ لیب میں تیار گوشت 2020ء سے سنگاپور کے ریسٹورنٹس میں خریداروں کے لیے دستیاب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.