جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

توشہ خان، نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگا، سوالنامہ عدالت میں جمع

توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگا۔

نیب نے عمران خان کو بھجوایا گیا سوالنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

نیب نے عمران خان سے تحفوں کی فروخت کی رسیدیں مانگ لیں۔

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے توشہ خانے سے حاصل کیے گئے گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟

نیب نے سوال کیا کہ آپ نے کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا وومن شامل تھی؟

عمران خان سے نیب نے سوال کیا ہے کہ آپ نے بطور وزیرِ اعظم پاکستان کتنے تحائف لیے؟

قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کس صورت میں لی؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان سے نیب نے کہا ہے کہ گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونے والے تحائف کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.