جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

سارہ انعام قتل کیس، مزید گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کے دوران پراسیکیوٹر نے 4 مزید گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کے سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں پراسیکوٹر رانا حسن عباس کی جانب سے مزید چار گواہان کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کی درخواست کے مطابق ڈاکٹر طارق محمود، ایف آئی اے اہلکار مسعود علی، ایف آئی اے اہلکار سلمان ریاض اور بینک منیجر سیدہ اُمِ نساء کا بیان قلمبند کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.