ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ ہوگیا۔

شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو بھی اسی کرکٹ کلب کے لیے کھیلیں گے۔

ناٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز نے کہا ہے کہ شاہین شاہ کی صورت میں ہمیں ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ملا ہے، اس نے بڑے اسٹیجز پر خود کو ثابت کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.