امریکا کی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں 16 سالہ سیاہ فام نوجوان کو غلط گھر کی بیل بجانے پر گھر کے مالک نے گولیاں مار دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے رالف پال نامی نوجوان نے اپنے چھوٹےجڑواں بھائیوں کو دوست کے گھر سے واپس گھر لے جانے کےلیے ایک غلط گھر کی بیل بجادی تھی۔
رپورٹس کےمطابق گھر میں موجود 85 سالہ سفید فام بزرگ نے سیاہ فام نوجوان کو 2 گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سفید فام شہری کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس نے پیر کو ایک بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے یارل سے فون پر بات کی ہے اور اس کی جلد صحت یابی کی امید کا اظہار کیاہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر امریکا میں سیاہ فام کمیونٹی میں غم و غصے کو جنم دیا ہے کیونکہ ماضی میں کئی مرتبہ سیاہ فام کمیونٹی کے خلاف نفرت اور تشدد کےواقعات ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.