امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک شخص نے بینک میں صرف ایک ڈالر کا ڈاکا ڈالا تاکہ اسے گرفتار کرلیا جائے۔
65 سالہ ڈونلڈ سینٹاکروس نے بینک ڈکیتی کی تاریخ کی عجیب و غریب واردات کی۔
وہ سالٹ لیک سٹی میں ویلز فارگو بینک گیا اور ایک بینک کیشیئر کو تحریری نوٹ تھما دیا جس پر لکھا تھا کہ ’براہ کرم مجھے معاف کیجیے گا لیکن یہ ایک ڈکیتی ہے، مجھے ایک ڈالر دیجیے، شکریہ‘۔
کیشیئر سمجھا کہ یہ مذاق ہے کیونکہ اس نے ڈونلڈ کے نوٹ پر عمل کیا اور اسے ایک ڈالر پکڑا دیا، بینک ملازم نے کہا کہ اب آپ جاسکتے ہیں۔
بزرگ شہری نے کہا کہ میں نے بینک لوٹ لیا ہے، اب آپ پولیس کو بلائیں، وہ بینک میں بیٹھ گیا اور گرفتاری کا انتظار کرنے لگا۔
بعد ازاں پولیس آئی اور ڈونلڈ کو گرفتار کیا، لیکن بدھ تک وہ جیل میں نہیں تھا، اسے رہا کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.