پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ سے متعلق پہلا فیصلہ ہے جس میں ووٹ چور پکڑے گئے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی آج سپریم کورٹ نے تائید کی ہے، امید ہے اب ووٹ کو عزت ملے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ووٹ چور حکومت پکڑی گئی، 20 پریزائیڈنگ افسران کو جہاں رکھا وہاں سے معاونین خصوصی بھی ٹریس ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف دوبارہ الیکشن نہیں ہونا چاہیے بلکہ ووٹ چور ٹولے کو بھی پکڑنا چاہیے۔
Comments are closed.