بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ 

ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 16 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر…

ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں ولیج اور نیبر ہڈ کونسل انتخابات ہوں گے۔

کمیشن نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاری مکمل کرے۔

دوسری جانب ای سی پی نے صوبائی حکومت کی مئی 2022 میں دوسرے مرحلے میں الیکشن کروانے کی تجویز بھی مسترد کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.