بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات

رحمان اور نعمت بسل گیس فیلڈز سے گیس کی فراہمی میں 80 ملین مکعب فٹ کی کمی ہوگئی، جس کی وجہ سے  کراچی کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات پیدا ہوگئیں۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق رحمان گیس فیلڈ سے مینٹی ننس کے بعد سپلائی جلد بحال ہوگی۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر سے گیس کی سپلائی نارمل ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.