بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم اس وقت بہت خطرناک صورتحال میں ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملکی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت بہت خطرناک صورتحال میں ہیں، قرضہ ملا تو سخت شرائط ہیں، نہ ملا تو اس کے بھی اثرات ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دنیا میں مہنگائی بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شوکت ترین نے انٹرویو میں کہا کہ تیل، بجلی کی قیمتیں بڑھ کر ہمارے پاس آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی میں 4 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت فری فال کنڈیشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گارنٹی دیدے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سوال اٹھایا کہ ہم چور و لٹیرے تھے، ہمارے دور میں تیل، آٹا، بجلی سستی تھی، تو پھر یہ کیا ہیں؟ 

اسی پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مصنوعی طور پر ڈالر کو نیچے رکھا ہوا تھا۔

پروگرام میں شریک مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی ساری ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر ڈال دی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.