بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقتدار ہمیں ملتا دیکھ کر عمران مارشل لا لگوانا چاہیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کو مسلم لیگ( ن) کی طرف آتا دیکھیں گے تو مارشل لاء لگوانے کی کوشش کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جلد حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی یہ سوچیں گی کہ کیا وہ اس ڈوبتی ہوئی حکومت کے ساتھ ڈوبنا چاہتی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونا چاہے تو قیادت اس پر غور کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.