الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر حتمی مشاورت کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد بلالیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر کو لکھے گئے خط میں خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے انہیں 14 مارچ کو دن 2 بجے سیکریٹریٹ آنے کی دعوت ہے۔
واضح رہے کہ گورنر غلام علی نے منگل کو الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے لیے خط لکھا تھا۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں 90 روز کی مقررہ مدت میں انتخابات کرائے جائیں۔
Comments are closed.