ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا میانوالی کو ڈویژن بنانے کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کے میانوالی کو ڈویژن بنانے کا نوٹس لے لیا۔

ای سی پی نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا کہ چیف سیکریٹری پنجاب میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔

ای سی پی مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کی وجہ سے ریونیو یونٹس کو منجمد کیا ہوا ہے، جس کا حکم نامہ 16دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.