پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈارکہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج مسلم لیگ نون نے بڑا یو ٹرن لیا ہے۔
یہ بات عثمان ڈار نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، اسجد ملہی، فواد چوہدر ی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز پر پہلے مسلم لیگ نون کو کوئی اعتراض نہیں تھا، تمام نتائج یہ لوگ تسلیم کر چکے تھے۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کی رات ان لوگوں نے آر او کو 23 پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض کا کہا تھا، یہ لوگ الیکشن کو صرف متنازع بنانا چاہتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا پریس کانفرنس میں یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر ہمیں پورا اعتماد ہے، ڈسکہ کے لوگوں کے فیصلے کا دفاع کریں گے۔
Comments are closed.