پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے، عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے 26ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سننے کے بعد افطاری ہی خراب ہوگی۔
اسد عمر نے کہا کہ لوگوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں وفا داریاں تبدیل کیں، ابھی تک ان لوٹوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن رات 3 بجے بھی جاگ رہا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ بہت جلد عمران خان دوسری بار وزیراعظم بنیں گے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا یے، الیکشن کمیشن کا رویہ انتہائی جانبدار رہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تمام پارٹیوں کا کیس اکٹھا سنا جائے، ہم نے 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن میں جمع کروایا۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔
Comments are closed.