اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یومِ یک جہتی کشمیر پر پیغام جاری کیا ہے۔

افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمریوں کا جذبۂ آزادی دبا نہیں سکتیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.