افغان سیاسی وفد دوحہ میں رواں ہفتے کے آخر میں طالبان کیساتھ مذاکرات کرےگا۔
افغان میڈیا کےمطابق 11رکنی افغان سیاسی وفد کے رواں ہفتے کے آخر میں دوحہ جانے کا امکان ہے، افغان سیاسی وفد میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، یونس قانونی، کریم خلیلی، محمد محقق ، سلام رحیمی، عبدالرشید دوستم، گلبدین حکمت یار، سید سادات منصور نادری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عنایت اللہ اور فاطمہ گیلانی بھی افغان سیاسی وفد کا حصہ ہونگی، تاہم یہ واضح نہیں گیا ہے کہ طالبان کے وفد کی قیادت کون کرے گا۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد بھی دوحہ میں موجود ہیں، زلمےخلیل زادگذشتہ 2دنوں میں دوحہ میں مذاکرات کاروں سےملاقات کر چکے ہیں۔
Comments are closed.