افغان وزارتِ مہاجرین نے بے گھر افراد کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔
افغان وزارتِ مہاجرین کے مطابق بے گھر افراد کو گھر واپسی اور خوراک کے لیے فی خاندان 10 ہزار افغانی دیں گے۔
کابل میں مہاجرین اور ان کی واپسی کے شعبے کے سربراہ عبدالمتین رحیم زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گھر خاندانوں کی منتقلی کا عمل کچھ تنظیموں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ تنظیموں نے بے گھر افراد کی گھر واپسی اور مالی مدد کا وعدہ کیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کیمپوں میں مقیم بے گھر افراد کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما میں انہیں امداد کی فوری ضرورت ہے۔
Comments are closed.