افغان میڈیا کے مطابق واقعہ آج ایرانی بارڈر کے قریب صوبہ ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر پیش آیا۔
گورنر ہرات کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ناکافی سہولتوں کی وجہ سے ایرانی حکام سے فوری مدد طلب کی گئی۔
کسٹمز پوسٹ پرٹینکر میں گیس دھماکے سے لگنے والی آگ سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ افغان پاور ڈسٹری بیوٹر کا کہنا ہے کہ آگ سے ایران سے ہرات آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کونقصان پہنچا، جس سے ایران سےہرات آنےو الی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ ٹینکرمیں دھماکے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔
Comments are closed.