بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کے معاملے پر نیا بلاک تشکیل دیا جائیگا، پاک ازبک اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کےدرمیان 2 گھنٹے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کے معاملے پر نیا بلاک تشکیل دینے کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان  اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ازبک وزرائے خارجہ بھی بعد میں ملاقات میں شریک ہوئے۔

دونوں رہنماؤں نے انٹر پارلیمانی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاک میں پاکستان ازبکستان، تاجکستان، ایران، ترکی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا تشکیل کیا جانے والا بلاک افغان مسئلے کے حل کی کوششیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.