افغانستان کے صوبے بلخ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بلخ پولیس کمانڈ کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بلخ میں ہوئے دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی فورسز نے بلاک کر رکھا ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا ہے کہ دھماکا ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
Comments are closed.