ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

علی بلال کو اسپتال لانے والی گاڑی کے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاں بحق کارکن علی بلال کو اسپتال لانے والی گاڑی کے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا۔

بیان میں ڈرائیور نے کہا کہ میرا نام محمد جہانزیب نواز ہے، حاصل پور کا رہائشی ہوں، پانچ سال سے پرائیویٹ کمپنی میں ڈرائیور کی نوکری کر رہا ہوں۔

ڈرائیور نے کہا کہ دوست سے ملنے گیا جہاں ہم نے باہر کھانا کھانے کا فیصلہ کیا، گاڑی بھی وارث روڈ پر کھڑی کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لنکرز کالونی سے مال روڈ پر چڑھے وہاں گاڑی سے ایک بندے کی ٹکر ہوئی، ہم نے اس بندے کو اٹھایا اور سروس اسپتال لے گئے۔

محمد جہانزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ہمیں کہا اس بندے کا انتقال ہو گیا ہے، اس وجہ سے ہم وہاں سے نکل آئے، گاڑی کھڑی کرنے کے بعد گھر آ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.