ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

پاک فوج بہادری اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔

پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار اور ٹیم ورک سمیت دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

سپہ سالار نے ٹیم کے شرکاء کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا، اختتامی تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلوں میں پاک آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.