ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

گوتم گھمبیر شاہد آفریدی سے نظریں چرانے لگے

لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجا کے درمیان میچ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے انڈین کپتان گوتم گھمبیر سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا لیکن گھمبیر کی نظریں جھکی رہیں۔

میچ کے دوران گھمبیر کو گیند لگی آفریدی نے خیرت دریافت کی۔

سوشل میڈیا پر آفریدی کے رویے کی تعریف اور گھمبیر تنقید کی زد میں ہیں۔

 دونوں کھلاڑیو ں کے اس سے قبل آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن آفریدی نے ماضی کو بھلا کر بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے فینز کے دل جیت لیے۔

گھمبیر تو میچ بھی ہار گئے آفریدی کی ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجا کو شکست دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.